طلبہ میں شدت پسندی سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کی جائے، عارف علوی
اسلام آباد(نا مہ نگار)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یونیورسٹیوں پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے خاص طور پر طلبامیں عدم برداشت، انتہا پسندی اور تشدد کی روک تھام کےلئے اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کرتے ہوئے ان کی مثبت سوچ کی طرف رہنمائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نیشنل وائس چانسلرز امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن، نیکٹا اور غیر سرکاری تنظیم شعور فاونڈیشن نے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔ کانفرنس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور ملک کی مختلف یو نیور سٹیوں کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر مملکت کہا یونیورسٹیوں کو اپنی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبر ان کےلئے استعداد کار بڑھانے کےلئے تربیتی سیشنز کا باقاعدہ اہتمام کرنا چاہیے تاکہ طلبہ میں شدت پسندی سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کی جاسکے۔
عارف علوی