واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے
اسلام آباد(خبرنگار)واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزار 400کیوسک اور اخراج 63 ہزار600کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد35 ہزار 400کیوسک اور اخراج 35ہزار 400کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد48ہزار400کیوسک، اخراج 48 ہزار 400کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار 200کیوسک اور اخراج 40 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد26ہزار 700کیوسک اور اخراج 7 ہزار700 کیوسک ہیچ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1426.30 ایکڑ فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.430 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1134.70 ایکڑ فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.123 ملین ایکڑ فٹ ہے چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.10 ایکڑ فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.080 ملین ایکڑ فٹ ہے