• news

مشرقی وسطیٰ کی ترقی پاکستان کے لیے سبق ہے، اظفر احسن

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سابق وزیر مملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن  نے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کی ترقی پاکستان کے لیے سبق ہے،پالیسیوں میں تسلسل اور متعلقہ افراد کی مشترکہ کوششوں سے 8-10 سال میں پاکستان میں 25 ارب امریکی ڈالرز کی غیرملکی سرمایہ (ایف ڈی آئی) ہوسکتی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق نٹ شیل گروپ کے بانی، سابق وزیر مملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے چیئرمین محمد اظفر احسن نے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) زیر اہتمام ’’مشرق وسطیٰ کی ترقی: پاکستان کے لیے سبق اور مواقع'‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے کلیدی خطاب کیا۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی معیشتوں نے کیا کام کیا ہے؟ اس پر اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے اظفر احسن نے پاکستان کی ترقی کے لیے ہر سطح پر تعاون اور پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت ہے۔ ہم داخلی مسائل کو حل کیے بغیر غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب نہیں کرسکتے۔ پالیسیوں میں تسلسل اور متعلقہ افراد کی مشترکہ کوششوں سے 8-10 سال میں پاکستان میں 25 ارب امریکی ڈالرز کی غیرملکی سرمایہ (ایف ڈی آئی) ہوسکتی ہے۔   

ای پیپر-دی نیشن