• news

 پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

کابل (نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان میں طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے  ہم پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات  چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہمیں امید ہے  نئی پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق لچک دکھائے گی۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی اور مذہبی معاملات  میں اچھے تعلقات  چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت اس پر غور کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن