• news

وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل ‘ آج حلف کا امکان 

اسلام آباد (آئی این پی +نیٹ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے لئے مشاورت مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزرا  کو شامل کیا جائیگا، پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، خارجہ، توانائی، منصوبہ بندی، داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے۔وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزرا  مقرر کئے جائیں گے، کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔محمد اورنگزیب کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، نئی وفاقی کابینہ نومنتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی۔ وزیر اعظم نے پہلے مرحلے پر کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ (آج) پیر کو  شام چار بجے حلف اٹھائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن