• news

 شمالی وزیرستان میں گیس دریافت، سالانہ 265 ملین ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی

میرانشاہ (نیٹ نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا ون اور  شیوا ٹو سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا  میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے دو کنووں کی کھدائی کے بعد قدرتی گیس دریافت کی گئی  جو  ملکی گیس کی مجموعی طلب کا کل 5 فیصد ہے۔یہاں پروسیسنگ پلانٹ بھی موجود ہے جو گیس کو صاف کرکے ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن کو منتقل کرتا ہے۔ گیس کے نیشنل گرڈ میں داخل ہونے کے لیے گیس پائپ لائن کا کام 73 فیصد تک مکمل کرلیا گیا ہے۔چیف آف سٹاف ماڑی پیٹرولیم اسد رضا نے بتایا  گیس پروسیسنگ کے لیے پلانٹ بھی مقامی لگایا گیا ہے جس سے غیر ملکی زر مبادلہ کی بچت ہوئی ہے، پلانٹ لگنے سے 900  سے زائد مقامی ہنر مند افراد کو سائٹ پر  روزگار بھی میسر آیا ہے۔شیوا گیس کو قومی نیٹ ورک میں شامل کرنے سے ایل این جی درآمدات پر انحصار کم ہونے کیساتھ سالانہ تقریباً 265 ملین امریکی ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن