پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے خلاف مقدمہ درج
کراچی(سٹی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے خلاف پولیس کو دھمکانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ملک شہزاد اعوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں رکن سندھ اسمبلی آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ویڈیو میں شہزاد اعوان نے پولیس افسران کو چوک پر الٹا لٹکانے کی دھمکیاں دی تھیں، دھمکیاں دینے کے خلاف تھانہ اتحاد ٹائون میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے، جس میں دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔