مطالبات کی عدم منظوری‘سکلا نے سندھ بھر میں احتجاج کی دھمکی دیدی
کراچی(نیوز رپورٹر)سندھ کالجز لیبارٹری اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن(سکلا) سندھ کی مرکزی وریجلنز کیبنٹ ممبران کاہنگامی اجلاس گورنمنٹ کالج مورو نوشہروفیروز نواب شاہ میں ہوا۔ جس میں امید علی تالپور(مرکزی صدر) ڈاکٹر سید مسعود علی جعفری (مرکزی نائب صدر)سید محمد نثار علی قادری (مرکزی سیکریٹری جنرل)منیر احمد سومرو‘ محمد علی ملانو‘غلام علی لنڈ‘علی حسین‘محمد ایاز سومرو‘ محمد سہیل خان‘حبیب اللہ بلوچ ودیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لیبارٹری اسٹنس کی اپ گریڈیشن گریڈ16اورگریڈ ایک تا سولہ کی اپ گریڈیشن وپروموشن ودیگرصوبوں کی طرح فوری کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ اوروزیر تعلیم سندھ چیف سیکریٹری سندھ سیکریٹری تعلیم سندھ‘سیکریٹری فنانس سندھ اپنا کردارادا کریں۔ اجلاس میں طے ہوا کہ ستمبر تک اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تو سندھ بھر کے کالجز اسٹاف اپنے حقوق کیلئے احتجاجی تحریک چلائیں گے اس سلسلے میں تمام ایسوسی ایشن ‘انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے کئے جائیں گے۔