نجی اسکولز مالکان کی من مانیاں روکنے میں حکومت ناکام
کراچی(نیوز رپورٹر) کراچی کے نجی اسکولوں کو من مانیاں حد سے تجاوز کرتی جارہی ہیں تاہم ان اسکولوں کے بااثر مالکان کے سامنے حکومتی مشینری اورقوانین بھی بے بس ہیں۔ کے ڈی اے اسکیم ون میں قائم ایک نجی اسکول نے تودیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول کی تعمیرومرمت پرآنے والے اخراجات طلباء کے والدین پر ڈالتے ہوئے فی طالب علم 16000روپے کی وصولی شروع کردی۔اسکول کی بے خوفی کا یہ عالم ہے کہ اس نے یہ قم باقاعدہ اسکول فیس کیلئے جاری ہونے والے وائوچر کے ذریعے طلب کی ہے جس میں رقم کی لازمی ادائیگی کی ہدایت بھی تحریر ہے۔ اسکول کی انتظامیہ کے اس اقدام نے والدین کو مشکل میں ڈال دیا۔