• news

لینڈگریبز کیخلاف آپریشن جاری، تجاوزات مسمار، سامان ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کی ہدایات اور میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمی کراچی اورنگی ٹاون پروجیکٹ کے ڈائریکٹر محمد رضوان خان نے ہفتہ کے روز اچانک اپنی ٹیم کے ہمراہ لینڈ گریبرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات گرادی گئیں۔ گلشن ضیائ، اورنگی ٹائون ، علی گڑھ اور مختلف سیکٹروں میں ہفتہ کے روز پروجیکٹ اورنگی کے افسران جاوید مصطفی، عقیل احمد ، توقیر درباری، عامر حسین ، عبدالمنان نے اورنگی کے مختلف سیکٹروں سے تجاوزات اور سڑکوں کو ایکسٹرا سامان سے کلیئر کرایا۔ تجاوزات قائم کرنے والے اور لینڈ گریبرز فرار ہوگئے ۔ انکا سامان ضبط کرلیا گیا۔ واضع رہے کہ شہر بھر میں سرکاری تعطیلات میں لینڈ گریبرز کاروائی کرتے ہیں۔ چھٹی کے دو دنوں میں تجاوزات قائم کی جاتی ہیں۔ بلاک جے، بلاک کے میں قبضے واگزار ۔ فرنیچر مارکیٹ اور فٹ پاتھوں کو بھی کلیئر کرایا گیا۔انسداد تجاوزات کا عملہ اگر تجاوزات قائم ہوئیں تو فارغ کردیا جائے گا۔ علی نگر ، بیوہ کالونی اور بنارس سے تجاوزات مشینری کے ساتھ ہٹانے کی ہدایت۔سیاسی افرادو دیگر کے خلاف رپورٹ میئر کراچی کو جمع کرکے کاروائی کرائی جائے گی۔تین بیسمینٹ، ایک یو سی ڈی کے قریب ، اورنگی ایک نمبر اور دس نمبر پر تجاوزات اور نئی تعمیرات بھی گرادی گئیں۔ بلاک ڈی اور ای میں نو تعمیر شدہ دیواریں بھی گرادی گئیں۔ عملے کو مستقل واچ رکھنے کے لئے ڈیوٹیاں بھی تفویض کردی گئیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن