• news

ڈینٹل پرل قتل کیس، 18 برس بعد فیصلہ، 3 ملزم رہا، عمر شیخ کی سزائے موت 7 برس قید میں تبدیل

کراچی (صباح نیوز) امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس میں عدالت نے3 ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ایک مجرم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7برس قید میں تبدیل کر دیا۔ جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دو رکنی بینچ نے 4مجرموں کی اپیلوں پر18سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 3مجرموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ایک مجرم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7سال قید کی سزا میں تبدیل کر دیا۔ واضح رہے کہ امریکی صحافی ڈینئیل پرل کو 2002 میں کراچی سے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ 3 مجرموں فہد نسیم، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔محکمہ داخلہ سندھ نے ڈینیئل پرل کیس میں ملزموں کی رہائی فی الحال روک دی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن