• news

عالمی ادارہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون کی تبدیلی کا نوٹس لے: سید فخر امام

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ ڈومیسائل قانون میں تبدیلی کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی ادارہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون کی تبدیلی کا نوٹس لے۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے قانون میں تبدیلی اور اس سلسلے امیت شاہ کا بیان جس میں انھوں نے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی بات کی ہے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ایسے تمام غیر قانونی اور نا جائز اقدامات سے گریز کرے بلکہ عالمی ادارے بالخصوص اقوام متحدہ ان اقدامات کا نوٹس لے اور کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرے ۔ انہوں نے کہا پوری دنیا اسوقت کورونا جیسی مہلک مرض سے اپنی عوام کو بچانے کی فکر میں ہے ۔ جبکہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے سے باز نہیں آرہی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن