• news

اسلام آباد: لاک ڈائون مزید سخت، راستے بند، پولیس فوج کی نفری میں اضافہ

اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے لاک ڈاون میں توسیع کے بعد شہریوں کی نقل و حرکت پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کے حکم پر اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر پولیس اور فوج کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور مرکزی پانچ راستوں کے علاوہ اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ پابندیوں کا فیصلہ شہریوں کی جانب سے آزادانہ نقل وحرکت کے باعث کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے شہریوں سے دوبارہ اپیل کی گئی ہے وہ 14اپریل تک گھروں سے غیر ضروری طورپر باہرنہ نکلیں۔

ای پیپر-دی نیشن