اسلام آباد، 6 اپریل سے سینٹ سیکرٹریٹ کھولنے کا فیصلہ
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث بند کیے جانے والے سینٹ سیکریٹریٹ کو 6 اپریل سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ہدایت کے مطابق سینٹ سیکریٹریٹ کا مختصر سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ 50 سال سے زائد عمر کے افسران حاضری سے مستثنیٰ ہوں گے، پیر سے جمعرات صبح دس سے دو بجے تک ڈیوٹی اوقات رکھے گئے ہیں۔ سینٹ سیکریٹریٹ میں جمعہ کے روز صبح دس سے ایک بجے تک اوقات کار ہوں گے۔