• news

چین نے کرونا سے ہلاکتوں کے اعدادوشمار چھپائے: امریکہ، سیاست نہ کی جائے: بیجنگ

نیویارک، بیجنگ (نیٹ نیوز) امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چین نے ہوبئے کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کیا۔ امریکی اراکین کانگریس نے چین پر الزامات کی بارش کر دی۔ ارکان کانگریس نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چین کے اعداد و شمار اور معلومات سے متعلق تحقیقات کی جائیں اور اموات کی صحیح تعداد دنیا کے سامنے لائی جائے۔ چین میں کرونا وائرس سے متعلق جن ڈاکٹروں اور صحافیوں نے سچ بتانا چاہا انہیں خاموش کر دیا گیا۔ چین نے امریکہ پر کڑی تنقید کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے متعلق بیجنگ کی رپورٹنگ پر ’بیہودہ تبصروں‘ کے ذریعے شکوک و شبہات پیدا کررہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ چین نے وبا سے متعلق ہمیشہ ’واضح اور شفاف‘ رویہ اختیار کیا۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ صحت کے معاملے پر سیاست کرنا چھوڑ دے اور اس کے بجائے اپنے لوگوں کی حفاظت پر توجہ دے۔

ای پیپر-دی نیشن