• news

سعودی ولی عہد کا ٹرمپ کو فون: پٹرول کے نرخوں میں 30 فیصد اضافہ

ریاض ( نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور تیل کی گرتی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ باہمی دلچسپی کے متعدد امور بھی زیر بحث آئے۔ خصوصا عالمی تیل منڈی کے حالات پر گفتگو کی گئی۔ دونوں کے مذاکرات کے بعد پٹرول کے نرخوں میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔ بحر الشماال کا ایک بیرل تیل 36.29 ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس سے قبل 30.82 ڈالر میں فروخت ہورہا تھا۔ 25 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مغربی ٹیکساس کا ایک بیرل تیل 27.39 ڈالر میں فروخت ہوا اس کی قیمت میں 25.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں روس اور سعودی عرب کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے انہیں یقین ہے کہ دونوں ملک آپس میں جاری تیل نرخوں کے معاملات طے کرلیں گے جس سے تیل پیداوار میں کمی ہوگی اور نرخ بہتر ہوں گے- امید ہے سعودی عرب روسی تیل کی پیداوار میں 10 ملین بیرل کی کمی کریں گے دس ملین بیرل یا زیادہ کی کمی ہوئی تو یہ تیل اور گیس کی صنعت کیلئے بڑا اچھا ہوگا۔ دریں اثناء سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برطانوی شہزادہ چارلس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور اور صحت یابی کے حوالے سے گفتگو کی۔

ای پیپر-دی نیشن