• news

مخیر حضرات دل کھول کر غریبوں کی مدد کریں: طاہر القادری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر کی تنظیمات، رہنمائوں اور مخیر حضرات سے کہا ہے کہ جنہیں اللہ نے مال و دولت اور دنیاوی آسودگی سے نوازرکھا ہے وہ آزمائش کی اس گھڑی میں غربیوں کی دل کھول مدد کریں، ایک آزمائش کرونا وائرس کی وجہ سے ہے۔ دوسری آزمائش صاحب وسائل افراد کی ہے کہ وہ اللہ کے دئیے ہوئے مال میں سے اس کی مخلوق کی کس انداز سے مدد کرتے ہیں؟ انفاق اور ایثار کا اس سے بہتر کوئی اور وقت نہیں ہو سکتا، دریں اثناء منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد کی زیر صدارت مستحقین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، سید امجد علی شاہ، قاضی فیض الاسلام، فرح ناز و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں راشن کی تقسیم کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی اور اس کا دائرہ پاکستان کے ہر شہر تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فائونڈیشن لاہور کی طرف سے 3سو مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن لاہور کی طرف سے لاہور کے ہر پی پی حلقہ میں راشن تقسیم کیا جائیگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ راشن کی تقسیم کا سلسلہ کرونا وائرس کی آفت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن