• news

تبلیغی جماعت کے مخالفین بھول گئے امریکہ‘ افریقہ میں بھی کرونا پھیلا: شجاعت

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدور و سابق وزیاعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ بعض حکومتی حلقوں نے رائے ونڈ کا تبلیغی اجتماع رکوانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تبلیغی جماعت پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ کرونا وائرس تبلیغی جماعت والوں کی وجہ سے پھیلا ہے لیکن وہ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ امریکہ اور افریقہ کے جنگلات میں بھی یہ وائرس پھیلا ہے۔ کیا اس کی ذمہ دار بھی تبلیغی جماعت ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اس قسم کی الزام تراشی کرنے والے یاد رکھیں کہ ایٹم بم یا کوئی میزائل بھی ان کو کرونا وائرس سے نہیں بچا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن