• news

سرکاری سطح پر نظرانداز علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری، مصطفی کمال

کراچی(نیوزرپورٹر )پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن میں گھر گھر راشن پہنچانے اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سمندری جزیرے بابا بھٹ شاہ کے ضرورت مند مکینوں کے گھروں میں راشن تقسیم کیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں کوئی حکومت یا این جی او موجود نہیں، بلوچستان اور سندھ کے بعض اضلاع میں علاج معالجے کی سہولیات تو درکنار کھانے پینے کی اشیاء کی بھی شدید قلت ہے، لوگ خط غربت کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پارٹی کے صدر انیس قائم خانی اس صورتحال میں خود حیدرآباد روانہ ہوئے ہیں تاکہ وہاں سے اندرون سندھ امدادی سرگرمیوں کو بہتر کیا جا سکے اور دور دراز کے علاقوں میں جہاں سے مدد کی اپیل کی جا رہی ہے وہاں بھی پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہم سفید پوش لوگوں کو ڈھونڈ کر انکی دہلیز پر راشن پہنچا رہے ہیں۔ اس وقت پی ایس پی فاؤنڈیشن کے پاس درخواست گزاروں کی طویل فہرست موجود ہے جس میں اپنی مدد آپ ہم ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مصطفی کمال

ای پیپر-دی نیشن