• news

’’کورونا کے مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں داخل کرنے پر تحفظات‘‘

کراچی(نیوزرپورٹر ) پرائیویٹ ہسپتال اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن نے کورونا کے مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں داخل کرنے پر اپنے تحفظات کیا ہے اور حکومت سندھ کو کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے. ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید شاہ نے جمعرات کو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نجی ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا داخل کیا گیا تو دیگر زیر علاج مریضوں میں شدید خوف و ہراس پھیل جائے گا جس کی وجہ سے علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو صحت کی سہولتیں حاصل کرنے میں مشکلات درپیش آسکتی ہیں. سابق صوبائی وزیر اور ایسوسی ایشن کے صدر جنید شاہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت سندھ نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے پروٹوکول واضح نہیں کئے ہیں. ڈاکٹر جنید شاہ کا کہنا تھا کہ آغا خان ہسپتال, انڈس ہسپتال اور ڈاؤ ہسپتال ایک ہزار سے زائد بستروں پر مشتمل ہیں اور حکومت سندھ ان کی مالی معاونت بھی کررہی ہے. جب یہ ہسپتال کورونا کے مریضوں سے مکمل طور پر بھر جائیں گے پھر ہم اپنی خدمات دینے کیلئے تیار ہیں. ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے وہ نجی ہسپتالوں کو دس فیصد بستر مختص کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے. ایسوسی ایشن نے مزید مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نیپا چورنگی پر واقع سرکاری ہسپتال کو فعال کرتے ہوئے کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کرے۔
ڈاکٹر جنید شاہ

ای پیپر-دی نیشن