• news

سندھ میں سب سے پہلے لا ک ڈائون کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا :نواب یوسف تالپور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے وفاقی وزیرمراد سعید کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاون میں جلدی کی جس کی وجہ سے وہاں مسائل پیدا ہو ئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں پہلا کوروناکیس کا سنتے ہی وفاقی حکومت سے اس کے تدارک کے لیئے درخواست کی لیکن انہوں نے ایک ہفتے تک کوئی کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے سندھ کے مفاد میں ایکشن لیا گیا اگر وفاقی حکومت کا انتظار کیئے بغیر آٹھ دن قبل ایکشن لے لیا ہوتا تو صورتحال اور بہتر ہوتی۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے مایوس ہوکر وزیر اعلیٰ نے خود سے فوری اقدامات شروع کیئے جس کی وجہ سے آج یہاں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہتر صورتحال ہے۔انہوں نے کہا سندھ میں زائرین سب سے پہلے آئے تھے اس لیئے انہیں علاج کے لیئے سب سے پہلے سکھر میں قرنطینہ سینٹربنا کر وہاں رکھا گیا جس کی نگرانی خود وزیر اعلیٰ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ تمام لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اور بعد میں جن مریضوں کی نشاندہی ہوئی انہیں بھی وہاں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سکھر میں لیبر کالونی میںبہترین سہولتوں کے ساتھ قرنطینہ سنیٹر موجود ہے جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔
نواب یوسف تالپور

ای پیپر-دی نیشن