مقبوضہ کشمیر میں میں کورونا کے پھیلائو میں اضافہ المیہ ہے:ثروت اعجاز قادری
کراچی ( نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ اور بھارتی درندگی انسانیت دشمنی ہے ،دنیا کورونا وائرس مہلک وباء سے نمٹنے کیلئے حالت جنگ میں ہے ،اور بھارت ،مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے انسانیت دشمن اور جنونیت پر اُتر آیا ہے ،بھارتی کواڈکاپٹر کا پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کھلی دہشتگردی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،پاک فوج نے بھارت کے کواڈ کاپٹر کو گرا کر دنیا کو واضع کردیا ہے کوئی غلطی میں نہ رہے ،پاک افواج ملک کی زمینی وفضائی اور بحری حدود کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتی ہے ، بھارت تعصب پسند دہشتگرد ملک بن چکا ہے جسے اسلام فوبیا ہوگیا ہے ،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی معمول بن چکی ہے دنیا کی مجرمانہ خاموشی پرگہری تشویش ہے ،اقوام متحدہ بھارت سے اپیل یا مطالبہ کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائوں کو ختم اور کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے سے روکے ،سندھ کے عوام اپنے بچوں کو بھوکا نہیں مار سکتے لاک ڈائون میں اضافہ کیلئے معاشی پیکیج اور غریب کو گھر گھر راشن دینا ہوگا ،مزدور چھوٹے بڑے تاجر متحد ہوگئے تو حکومت کے لاک ڈائون ناکام ہوجائینگے ،غریب کے بچے بھوک سے مرینگے تو وہ کس طرح گھر میں رہ سکیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے ساتھ عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کرئے ،سفید پوش طبقہ بھوکے رہنے پر مجبور ہورہا ہے ،فلاحی وسماجی تنظیموں نے غریبوں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا ہے حکومت کے کام فلاحی ادارے کب تک کرینگے ،فلاحی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ دن رات غریبوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔
ثروت اعجاز قادری