حافظ محب اللہ انتقال کرگئے مجلس ختم نبوت کی تعزیت
کراچی(نیوز رپورٹر) معروف متحرک دینی و سماجی رکن حافظ محب اللہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد مسئول ضلع جنوبی مولانا محمد کلیم اللہ نعمان مولانا طیب لدھیانوی نے مرحوم محب اللہ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا جماعت ختم نبوت اس غم میں اہل خانہ کیساتھ برابر کے شریک ہیں مرحوم کی نماز جنازہ ٹیلیگراف مسجد پاکستان چوک میں پیر طریقت مولانا محمد نعمان ارمان مدنی کی امامت میں ادا کی گء جنازہ میں استاد العلماء قاری کریم بخش عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع جنوبی کے مسئول مولانا محمد کلیم اللہ نعمان حافظ یوسف سورتی حافظ ہارون حافظ رشید احمد سورتی سمیت دیگر علاقائی معززین و عوام نے بھر پور شرکت کی جبکہ تدفین دہلی کمیونٹی کے شفیق پورہ قبرستان میں عمل لائی گئی۔
حافظ محب اللہ انتقال کرگئے