• news

فیس رعایت اسکولوں کی درجہ بندی سے مشروط کی جائے:منصور احمد شیخ

کراچی(نیوز رپورٹر )آل پرائیویٹ اسکولز اونرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اور آمنہ گروپ آف اسکولز کے سربراہ منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ اسکولز مالکان بھی حالیہ صورتحال اور اس کے تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن حکومت تمام کیٹیگری کے اسکولز کو ایک ہی جیسا حکمنامہ جاری کرکے مشکلات سے دوچار نہ کرے ۔ لہٰذا حکومت فیسوں میں 20فیصد رعایت کا حکم اسکولوں کی درجہ بندی سے مشروط کرے ۔کیونکہ تین ہزار سے پانچ ہزار اور پچیس ہزار روپے فیس وصول کرنے والے اسکولز باآسانی بیس فیصد رعایت بھی دے سکتے ہیں اور چاہیں تو معاف بھی کرسکتے ہیں وہ اس عمل سے زیادہ متاثر نہیں ہونگے ۔لیکن کچی بستیوں ،متوسط علاقوں اور مضافات میں قائم محدود وسائل کے حامل چھوٹے نجی اسکولز شدید متاثر ہوں گے بلکہ چند سو روپے فیس لینے والے ایسے اسکولز خود رعایت کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے نئے حکمنامے یا نوٹیفیکیشن کے مطابق فیس میں رعایت ان والدین کو حاصل ہوگی جو ماہ اپریل اور مئی کی فیس بروقت یعنی متعلقہ مہینے میں ادا کریں گے تاکہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے ۔
منصور احمد شیخ

ای پیپر-دی نیشن