• news

صدر فیڈریشن کی سعو دی عر ب کے تاجر شیخ صالح کامل کے انتقال پر تعزیت

کراچی( کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر میاں انجم نثارنے آئی سی سی آئی اے کے صدر اور معروف سعودی تا جر شیخ صالح کامل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہو ئے کہاکہ اس نا قابل تلفی نقصان نے عالم اسلام میں کاروبار اور فلاح و بہبو د کے کامو ں کے حوالے سے بہت بڑا خلا پیدا کر دیا ہے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی میا ں انجم نثا ر نے مز ید کہاکہ شیخ صالح کامل انتہائی بردباد اور اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے ۔ انہو ں نے معا شر ے میں ایک ایسی ساکھ بنائی جس میں ان کے کردار اور شخصیت کے مختلف پہلو واضح تھے ۔انہو ںنے شروع سے ہی اپنی محنت اور ذہانت کے بلبوتے پر تا جر برادری میں نما یا ں مقام حاصل کیا ۔ شیخؒصالح کامل کو اسلامی ما لیات کے بانی کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے اور انہیں نو مبر 2010میں پہلا میڈیا کے اسلا می مالیات کے شاہی ایوارڈ سے نوازا گیاتھا ۔ وہ اسلامی ممالک کی تنظیم کے رکن ممالک کے ما بین تجا رت کے فروغ میں سر گرم عمل تھے ، وہ بہت سے سماجی اور ثقافتی سو سائٹیز انتظامیوں کے ممبر بورڈ آف ڈائر یکٹر بھی تھے ۔ اس کے علاوہ شیخ صالح کامل اسلا می چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی ، اسلامی بینکو ں اور مالیاتی اداروں کی جنرل کونسل ، جدہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹر ی ، سعودی چیمبر کی کو نسل اور جی سی سی چیمبر ز کی فیڈریشن کے صدر بھی رہے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثارنے کہاکہ مرحوم شیخ صالح کامل عبداللہ کامل کی وفات سے عالم اسلا م کی تا جر برادری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن