• news

جاپان کی کورنگی فش ہاربر میں سرمایہ کاری میںدلچسپی

کراچی(کامرس رپورٹر)جاپان نے کورنگی فش ہاربر میںبڑے منصوبوںمیںسرمایہ کاری میںدلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان میں جاپان کے سفیر ایچ ای میتسوڈا کونینوری اور مسٹر توکیتا یوجی، معیشت و ترقی کے مشیر نے وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی سے کورنگی فش ہاربر کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے اس عمل کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ کورونا وائرس کے بعد جب حالات معمول پر آجائیں تو ان پر کام شروع ہوسکے۔ منصوبوں میں کورنگی فش ہاربر میں نیلامی ہال کی تعمیر، بزنس پارک کا قیام اور کولڈ اسٹوریج فریزنگ ٹنل شامل ہیں، یہ منصوبے ڈبلیو ٹی او ، یورپی یونین اور سمندری غذا کی درآمد کرنے والے ممالک کے طے کردہ معیار پر پورا اترنے میں مدد کریں گے، علی زیدی نے پورٹ قاسم میں جاپانی کمپنیوں کے لئے ایک تکنیکی صنعتی زون کی تجویز پیش کی، ملاقات میں ماہی گیروں کے لئے ایک تربیتی ادارے کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی جہاں گہرے سمندر کی ماہی گیری سے متعلقہ آئندہ نسل کو تربیت دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن