ڈینم کلاتھنگ کمپنی نے28ہزار ملازمین میں بونس تقسیم کردیا
کراچی (کامرس رپورٹر )ڈینم کلاتھنگ کمپنی کی جانب سے کورنا رائرس کے بعد لاک ڈاؤن کے بعد بدترین معاشی صورت حال کے باوجود 28ہزار ملازمین کو ایک تنخواہ بونس کی مد میں اداکردی گی۔اس صورت حال میں جہاں دیگر اداروں سے ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے ڈینم کلاتھنگ اپنی مزدوروں کی فلاح کے لیئے کوشاں ہے جبکہ لاک ڈا?ن کے دوران کمپنی نے اپنے ملازمین فارغ نہیں کیا بلکہ ان کو گھر بیٹھے پوری تنخواہ دی۔یہ اایسا کڑا وقت ہے جب پوری دنیا کی معیشت میں بھوچال آیا ہوا اس موقع پر تنخواہ کے ساتھ بونس دینا سونے پر سہاگے جیسا عمل ہے ڈینم انتظامیہ اپنے ملازمین کی فلاح بہود کے لیئے ہر ممکن کوشش کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی اس موقع پر مزدوروں میں بونس ملنے کے بعد خوشی کی لہر ڈوڑ گئی۔مزدوروں نے ڈینم کلا تھنگ انتظامیہ اور مالکان کا شکریہ ادا کیا۔