مرکنٹائل ایکس چینج میں 5ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میںگزشتہ روز پی ایم ای انڈیکس 4,083کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے5ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 13,262 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت2.476 ارب روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت 608.155 ملین روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 486.056 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 392.388 ملین روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت357.356 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 227.961 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 221.094 ملین روپے، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 165.185 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 134.798 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 7.824 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 4 2 لاٹس کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 11.388ملین روپے اور گندم کی ایک لاٹ کا سود ا ہوا جس کی مالیت 4.131ملین روپے رہی۔