• news

دورہ انگلینڈ مشکل ، ٹیم بہترین کارکردگی کے لئے پر عزم ہے: شاہین آفریدی

لاہور(پی پی آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے امید ہے کہ ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹور ہمشیہ مشکل ہوتا ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔خوشی اس بات ہے کہ کرکٹ واپس آرہی ہے، کورونا کی وجہ سے مشکل وقت سے گزرے ہیں، وقت سے پہلے انگلینڈ جانے سے بہت فائدہ ہو گا اور امید ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میری کوشش اور خواہش ہے کہ اپنی حالیہ کارکردگی کو برقرار رکھوں اور اچھا پرفارم کروں، ہم نے آخری ٹیسٹ سیریز میں کافی پلان کیا تھا۔شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں گزشتہ برس لارڈز جیسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، دو ماہ کرکٹ سے دور رہے جس وجہ سے نیٹ پریکٹس شروع کی۔ اب پی سی بی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس کررہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری تمام توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور کوشش ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر پرفارم کروں سہیل خان، عمران خان سینئر، وہاب ریاض انگلینڈ میں کھیل چکے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وقار بھائی جیسے عظیم فاسٹ باولر ہمارے ساتھ ہیں جن کے تجربے کا فائدہ ٹیم کو ہوگا، ہم سے پہلے ویسٹ انڈیز وہاں کھیل رہی ہے دیکھیں گے وہ گیند کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ہماری کوشش ہوگی کہ گیند کو اچھے انداز میں استعمال کریں، اپنی فٹنس پر کام کیا ہے اور امید ہے کہ اچھا پرفارم کروں،وہاب ریاض کا واپس آنا خوش آئند ہے اس سے مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن