سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کمی
کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک تولہ سونا300روپے کی کمی سے98ہزار600روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں15ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1715ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت98ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت257روپے کی کمی سے 84ہزار534روپے ہو گئی۔