• news

گوادر آباد چیپٹر کا محمود احمد خان کی سربراہی میں اہم اجلاس

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) گوادر مستقبل قریب میں پاکستان کی معاشی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے لہذا رواں بجٹ سیشن میں گوادر کی گرانٹ میں فی الفور اضافہ کیا جائے۔ گوادر آباد چیپٹر کی جانب سے COVID 19 اور CPEC گوادر میں کام کرنے والے بلڈرز کے مسائل پر محمود احمد خان کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ رواں بجٹ سیشن میں گوادر کے ترقیاتی بجٹ میں از سر نو نظر ثانی کی جائے اور گوادر کے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اسکی گرانٹ میں بھر پور اضافہ بھی کیا جائے۔اجلاس میں وزیراعظم پاکستان ، چئیرمین سینیٹ، چئیرمین سی پیک اور دیگر حکام سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ پورے ضلع گوادر کو ٹیکس فری اکنامک زون قرار دیاجائے ۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ گوادر کوسٹل ہائی وے پر سفری سہولیات ( لے بے ایریاز اور دیگر سہولیات ) فراھم کی جائیں ۔ اراکین اجلاس نے وزیر اعلی جام کمال صاحب کو یاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ نے گوادر ماسٹر پلان کو پبلک کرتے وقت ہم تمام بلڈرز سے وعدہ کیا تھا کہ گوادر کو فری زون قرار دیا جائیگا ، وں ونڈو آپریشن ہوگا اور بلڈرذ کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔لیکن ابھی تک عملی طور پر ان وعدوں پر کوئی پیشرفت نہیں ہو پائی ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وزیر اعلی گوادر میں اندرون اور بیرون ممالک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے لہذا فوری طور پر اپنے وعدوں پر عمل کریں تاکہ گوادر ترقی پہ گامزن ہوسکے ۔ اجلاس کی میزبانی کے فرائض فیصل احسان اور فہد احسان نے کئے جبکہ سیدعلی حسین نقوی، منصور ہوت، ، محمد نعیم خان، شیر بہادر خٹک، فصیح الدین قریشی، ارشاد علی شاد، عفان قریشی، شبیر بلوچ ، آصف گلا ، ذیشان ایڈوانی اور شیخ افضال نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں سے شبیر اصغر، مشتاق کھوکر، حسین بوہری، ہمایوں قادر اور شماز عثمان نے بھی شرکت کی اجلاس میں گوادر و سی پیک کے علاوہ مجموعی ملک کی معاشی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن