• news

گوگل نے پاکستان کیلئے انسائٹس فار برانڈزجاری کردیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار،آن لائن سرچ کمپنی ، گوگل نے صارف کے رُجحانات کومدنظر رکھتے ہوئے کہ پاکستان آن لائن کیا تلاش کررہا ہے؟ پر مبنی ایک مشترکہ رجحانات کی لیڈرشپ رپورٹ ’’ انسائٹس فار برانڈز‘‘ جاری کردی ہے۔آن لائن سرچ ،دورِحاضرکے معاشرے میںصارف کے رُجحانات کو جاننے کے لیے ایک اہم اشاریہ ہے۔آن لائن سرچ سے ملنے والی آگاہی تمام کاروباری افراد کیلئے نہایت مفید ہے جو آن لائن اپنے حاضرین کے ساتھ مشغول ہونے کیلئے مختلف طریقے تلاش کررہے ہیں۔ پاکستانی دیگر مقاصد کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کو ذاتی طور پر دل بہلانے ، ریستورانوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے ، مصنوعات کی تلاش میں معاونت کرنے اورسب سے بڑھ کر حقائق کا ذریعہ بتانے کیلئے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن