• news

کمار سنگاکارا کیلئے بدعنوانی کی تحقیق سے گزرنا مایوس کن

کولمبو(یواین پی)سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ ان کیلئے بدعنوانی کے تحقیق سے گزرنا مایوس کن رہا لیکن آزمائش کے باوجود یہ کھیل کیلئے صحتمندانہ عمل ثابت ہو سکتا ہے واضح رہے کہ سابق وزیر کھیل مہندا آنندا الوتھ گماگے کی جانب سے ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ فائنل پر فکسنگ الزامات کے بعد کمارسنگاکارا کو بھی پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ اس قسم کی باتیں کبھی مایوس کن اور کبھی دل لگی محسوس ہوتی ہیں لیکن جب الزامات کسی وزیر کھیل کی جانب سے لگائے جائیں تو ان کا جواب دینا لازمی ہو جاتا ہے اور اس عمل سے گزرتے ہوئے انہیں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوا کیونکہ یہ بات بھی کھیل کیلئے صحتمندی کی علامت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن