وسیم اختر جاتے جاتے لگژری گاڑیاں چہیتے افسران کو الاٹ کرگئے: افضال احمد
کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری افضال احمد‘ سابق سینئر نائب صدر عبد الصمد گبول‘ احمد فہیم‘ طارق نعیم‘ عبد القدوس‘ ظفر حسین بابو‘ محمد اصغر لعل‘ شیر افضل تنولی‘ ناصر فاروقی‘ ڈاکٹر شکیل‘ مسعود حسین‘ ظریف خان و دیگر نے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے جاتے جاتے اپنے چہیتے افسران کولگژری گاڑیاں الاٹ کرنے کی مذمت کی ہے خود کو بے اختیار ہونے کا رونا رونے والے سابق میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قیمتی سرکاری گاڑیاں اپنے چہیتوں میں ریوڑیوں کی طرح بانٹ دی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق جونیئر اور لاڈلے افسران میں گاڑیوں کی تقسیم پر سینئر افسران میں اشتعال پایا جاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے سندھ حکومت فوری ایکشن لے اور سرکاری گاڑیوں کی بندر بانٹ کی جانے والی گاڑیوں کی الاٹ منٹ منسوخ اور گاڑیاںواپس لی جائیں۔ اہلیان کراچی کا کہنا ہے تاریخ میئر کراچی وسیم اختر کو ناکام میئر کے نام سے یاد رکھے گئے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کے ایم سی کو4 سال میں50 ارب روپے سے زائد رقم دی گئی وہ رقم کہاں گئی اور کہاں خرچ ہوئی اس کا حساب وسیم اختر سے لیا جائے۔