’’پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کا تقرر نامہ جلد جاری کیا جائے‘‘
کراچی (نیوزرپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی)نے صدر پاکستان اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی سے اپیل کی ہے کہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کے فیصلہ کی روشنی میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کا بحیثیت قائم مقام وائس چانسلر تقرر کا اعلامیہ جلدازجلد جاری کریں۔وفاقی اردو یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن)کراچی(کے صدر امیر احمد فاروقی ، جوائنٹ سیکریٹری علی مہدی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری خرم مشتاق، تحفظ حقوق ملازمین فورم، غیر تدریسی ملازمین، گلشن اقبال کیمپس کے کنوینر حسیب زاہد اور عبدالحق کیمپس کے غیر تدریسی ملازمین کے رہنما عدیل صابرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو قائم مقام وائس چانسلر بنانے کے فیصلہ کو 20 دن سے زائد ہوچکے لیکن اب تک ان کا تقررنامہ جاری نہ ہونے سے دن بدن یونیورسٹی مختلف مالی و انتظامی مسائل کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ وائس چانسلر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملازمین کی میڈیکل کی سہولتوں کی عدم ادائیگیوں سمیت دیگر ایسی کئی ادائیگیاں زیر التواہیں جن کی ادائیگی کے لیے وائس چانسلر کی منظوری لازمی درکار ہوتی ہے۔ ان رہنماں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملازمین کو تعطیلات کی اجازت کے لیے بھی وائس چانسلر کی منظوری درکار ہوتی ہے جبکہ طلبہ کی تعلیمی اسناد کا اجرابھی تعطل کا شکار ہوچکا ہے۔ افسران و غیر تدریسی ملازمین کے ان رہنماں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وائس چانسلر کی عدموجودگی کے تناظر میں ادارہ کو درپیش مسائل کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے فوری پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کا قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے تقررنامہ جاری کیا جائے گا۔