• news

  74ء کی اسمبلی نے قادیانیوں کو اقلیت  قرار دیکر ایمانی کردار ادا کیا‘  شاہ عبد الحق

کراچی (نیوزرپورٹر)  جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے میمن مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا تصور عقیدہ ختم نبو ت کے بغیر نا ممکن ہے ۔ پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی سر کوبی کے لئے 7 ستمبر 1974 ؁کو قومی اسمبلی میں موجود علما ء اہلسنّت و اراکین نے قرار داد کے ذریعے قادیانیوں ، احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر مسلمانان پاکستان کو اس فتنہ سے بچانے کی خاطر ایمانی کردار ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قادیانی گروہ کی اسلام کے خلا ف کی جا نے والی سازشوں سے عوام کو ہو شیا ر کرتے ہو ئے کہا کہ یہو د و نصا ریٰ کے آلۂ کار قادیانی گروہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے سر گرم عمل ہیں جس کاتدارک انتہائی ضروری ہے ۔ دریں اثناء جما عت اہلسنّت کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی7 ستمبرپیر کو’’یوم تحفظ ختم نبوت ‘‘منا یا گیا ،شہر بھر میں منعقد ہ اجتماعات میں علمائے کرام نے قادیانیت کے ناپاک عزائم سے قوم کو آگا ہ کیا ،تحریک ختم نبوت کے شہداء کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی اور بلندی ٔ درجات کی دعائیںبھی کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن