7ستمبر یوم ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا تاریخ ساز دن رانا احسان
کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما سابق صوبائی فنانس سیکرٹری اور راجپوت سپریم کونسل کے صدر رانا محمد احسان نے کہا ہے کہ7 ستمبر1974ء کو قومی اسمبلی میں لاہوری‘ قادیانیوں‘ مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے لئے متفقہ قرارداد منظور ہوئی یوم ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا تاریخ ساز دن ہے۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو سے لاکھ اختلافات ہونے کے باوجود ان کا یہ عمل ایسا ہے جس کی تعریف نہ کرنا المیہ ہوگا۔ ان کا یہ کارنامہ تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ ملک بھر میں 7 ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت عقیدت و احترام اورپیارے نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کی حرمت اور کٹ مرنے کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ رانا محمد احسان نے کہا کہ قادیانی ایک فتنہ ہے جو تیزی کے ساتھ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جس کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ختم نبوت کے بغیر ایمان نامکمل ہے اس کے تحفظ کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریخ نہیںکرینگے۔