• news

ڈاکٹر رتھ فاوٗ سول اسپتال میں ادویہ کی چوری روکنے کیلئے بڑی کاروائی

کراچی (نیوزرپورٹر)سندھ کے سب بڑے اسپتال ڈاکٹر رتھ فا ؤسول اسپتال کراچی کی انتظامیہ نے ادویات کی چوری پرقابو پانے کیلئے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ انتظامیہ نے ENTاور گائنی وارڈ میں ادویات چوری میں ملوث نرسز کو ٹرانسفر کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا جبکہ ادویات اور انجکشن چوری میں ملوث نرسز اور فارمیسی میں تعینات پیرا میڈیکل رہنماوں کی فہرست مرتب کرلی گئیں ہیں اور جلد بڑی کارروائی متوقع ہے۔ ایک انتظامی افسر کے مطابق ادویات چوری میں ملوث اسٹاف نرسز نے پیرا میڈیکل رہنماں کے نام بتائے ہیں جو خواتین کو استعمال کرکے قیمتی ادویات اسپتال سے باہر منتقل کراتے ہیں ۔ دوسری جانب سیکورٹی انچارجز اور گارڈز بھی اپنا حصہ لیکر ادویات سے بھرے ڈبوں بغیر چیک کئے جانے دیتے ہیں ۔ اس حوالے سے ایک انتظامی افسر نے کہا کہ ادویات چوری میں ملوث ملازمین کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لیا جارہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن