• news

 مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ریلویز کے مالی اہداف مکمل کئے جائیں: نثار میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز کے نئے تعینات ہونے والے سی ای او نثار احمد میمن نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کراچی کا دورہ کیا اور پسینجر اور فریٹ ٹرین آپریشن کے متعلق افسران سے اہم میٹنگ کی۔ اجلاس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کراچی ارشد سلام خٹک، منیجنگ ڈائریکٹر پی آر ایف ٹی سی غلام دستگیر خان، چیف مکینیکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن غلام قاسم اور کراچے ڈویژن کے تمام ڈپٹی ڈی ایس اور ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔۔سی ای او کو پسینجر اور فریٹ ٹرین آپریشن کے متعلق بالخصوص حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔ کراچی ڈویژن کے انتظامی امور جن میں بھرتیاں اور دیگر معاملات شامل ہیں ان کے بارے میں بھی سی ای او کو بریفنگ دی گئی۔سی ای او نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مل کر ریلویز کے مالی اہداف حاصل کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چند ماہ ٹرین آپریشن کی معطلی اور پھر ایس او پیز پر عملدر آمد کی وجہ سے مالی کمی کا سامنا ہوا ہے اور اب صرف افسران کی محنت ہی مالی احداف حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔۔انہوں نے تمام انتظامی اور آپریشنل معاملات پر کراچی ڈویژن کو ریلویز ہیڈ کوارٹر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن