• news

جونا گڑھیوں کی جدوجہد آزادی کو  سلام پیش کرتے ہیں: اسلم فاروقی

کراچی(نیوز رپورٹر)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان ریاست جونا گڑھ کی مظلوم عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتی ہے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے سے جونا گڑھ کی آزادی کی جونا گڑھیوںکی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے یوم الحاق جونا گڑھ کے موقع پر ایم کیو ایس سی کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے شہر قائد میں جونا گڑھ برادری سے تعلق رکھنے والوں کے مختلف اجتماعات و نشستوں کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جونا گڑھ درحقیقت نہ صرف پاکستان کا حصہ ہے بلکہ پاکستان سے الحاق کرنے والی پہلی مسلم ریاست ہے جس کے پاکستان سے الحاق کے تاریخی معاہدے پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے خود دستخط کئے تھے اور 15 ستمبر سے 9نومبر تک جونا گڑھ پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیا ہے چنانچہ حکومت پاکستان کو جونا گڑھ کے مسئلے کے حل کے لئے عالمی برادری کو بیدار کرنا ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن