ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا چیئرمین اظہار احمد کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی ( نیوزرپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کارابطہ کمیٹی کے رکن اور ضلع غربی کے سابق چیرمین اظہار احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراپنے ایک تعزیاتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان ایک وفادار کارکن سے محروم ہوگئی کم وسائل کے باوجود بھی انھوں سے جسطرح ایم کیو ایم پاکستان کے فلسفے پر عمل کر تے ہوئے عوام کی خدمت کی وہ قابل فراموش ہیں ۔کنوینرایم کیو ایم پاکستان نے موحوم کے سوگوار اور لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورانکے درجات کو بلند فرمائے او ر انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے( آمین) دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ آج گلبرگ میں ادا کی گئی ور تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوئی جسمیں کنوینرایم کیو ایم پاکستا ن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی انکے ہمراہ سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان ، ڈپٹی کنوینرو سابق میئرکراچی وسیم اختر ،ڈپٹی کنوینرکیف الورٰی ، اراکین رابطہ کمیٹی ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،شعبہ جات کے زمہ داران وکارکنان اور مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔