آئی بی اے کراچی میں تدریسی عمل شروع
کراچی ( نیوزرپورٹر)حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ کووڈ۔19کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے فال2020کے تعلیمی سیشن کا آغازکردیا گیا۔6 ماہ کی مدت کے بعد اسٹاف اور فیکلٹی ممبران نے سٹی اور مین کیمپس میں طلباء کاخیر مقدم کیا۔ایگزیکیوٹیو ڈائیریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی اور جسٹرار ڈاکٹر محمد اسدالیاس نے دونوں کیمپسوں میں طلباء کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر زیدی کا کہنا تھا کہ آئی بی اے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیساتھ صحت مندانہ طرز زندگی کو خاص اہمیت دیتا ہے۔کیمپس میں موجود لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کوبروئے کار لایا جارہا ہے۔