جماعت اسلامی کے رہنمائوںکی نہال ہاشمی اور حافظ احمد علی سے تعزیت
کراچی (نیوز رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی کے بہنوئی محمد صدیق اورمسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی خوشدامن کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔