• news

گورنر سندھ سے کے الیکٹرک  کے نئے چیئرمین شان عباس عشارے کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کے الیکٹرک کے نئے چیئر مین شان عباس عشارے (Shan Abas Ashary)نے گورنر ہاس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مونس عبداللہ علوی بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو بجلی کی تسلسل سے فراہمی ادارہ کی ذمہ داری ہے ، امید ہے کہ آپ کی تعیناتی سے کے الیکٹرک کے معاملات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوور بلنگ کے خاتمہ ، ڈسٹری بیوشن لائنز کی درستگی ،لائن لاسز پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات ضروری ہیں ، کے الیکٹرک اپنی استعدا د کا ر میں اضافہ کرے تاکہ وفاق سے مزید بجلی لے کر استعمال کر سکے ۔

ای پیپر-دی نیشن