ڈرگ لاسنس اجراء تجدید کا عمل شفاف بنایا جائیگا ،سیکریٹری صحت
کراچی (نیوز رپورٹر) سیکریٹری صحت سندھ نے کراچی کے تمام اضلاع میں ڈرگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کے عمل کو شفاف اور قانون کے مطابق چلانے کے احکامات دیدیئے ،کو الیفایڈ پرسن کی ڈگری ایک وقت میں ایک ہی جگہ کی تصدیق اور ڈگری کے دورانیئے کی جانچ کا عمل سافٹ ویئر کے ذریعے مکمل کیئے بغیر کوئی بھی لائسنس نہ جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے ضلعی صحت افسران کی جانب سے ڈر گ لائسنس کے اجراء اور تجدید کے نظام کو قانون کے مطابق بنانے اور چلانے کے معاملے میں محکمہ صحت کے بعض ملازمین اور تنظیموں کی غیر قانونی مداخلت کے باعث ضلعی صحت انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا ہے جس کا سیکریٹری صحت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایسے عناصر کی باقاعدہ رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ ڈرگ لائسنس کے شعبے میں منسٹریل اور کلریکل کیڈر کے اچھی شہرت کے حامل لوگوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ایک کوالیفائڈ پرسن کو صرف ایک ہی جگہ کا لائسنس جاری کیا جائے ۔سافٹ ویئر میں ڈگری کے دورانیئے کی جانچ کو بھی یقینی بنا یا جائے۔