• news

تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میری ترجیحات میں شامل ہے ‘افتخار شالوانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کی بروقت ادائیگی اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بقایاجات میری ترجیحات میں شامل ہے اور ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ایک جامع رپورٹ بنا کر وزیراعلی سندھ کو بھیجی جارہی ہے تاکہ ان ملازمین کو جنہیں 2016 سے اب تک بقایا جات نہیں ملے ادا کئے جاسکیں، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی سے پینشن حاصل کرنے والے ملازمین کو ہر ماہ فنڈز ملتے ہی ترجیحی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے یہ ان کا حق ہے جو ہمیں بغیر کسی تاخیر کے ادا کرنا چاہئے، یہ بات انہوں نے بلدیہ عظمی کراچی اور ڈی ایم سیز کی مختلف یونینز کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پیش کردہ نکات پر مکمل غور ہوگا اور ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن