میاں نوازشریف کا بیانیہ قوم کی آواز بن چکا ہے،سینیٹر سلیم ضیاء
کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و سینیٹر سلیم ضیاء ایڈوکیٹ کے اعزاز میں خواجہ غلام شعیب کی جانب سے عشائیہ دیا گیا اس موقع پر سلیم ضیائ ایڈوکیٹ نے قائد میاں نواز شریف کی تقریر کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام عہدیداران و کارکنان نے قائد میاں نواز شریف کے بیانیہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ میاں نواز شریف کے تین اداوار میں ملک و قوم نے کافی ترقی کی۔ داخلی اور خارجی سطح پر ملک کا استحکام اور وقار بلند ہوا۔ معاشی ایشین ٹائیگرز کی طرف ملک گامزن ہوچکا تھا۔ ملک کی تعمیر اور ترقی عروج پر تھی۔ لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کردیا گیا تھا۔ ضروریات زندگی کی تمام اشیاء عوام کی پہنچ میں جمہوری نظام اور فیڈریشن مزید مضبوط ہوچکی تھی پر افسوس جس طرح عام انتخابات عوامی رائے کا جنازہ نکالا گیا اور سلیکٹڈ لوگوں کو قوم پر مسلط کیا گیا جس کی ہم آج ہر محاذ پر مفلوج ہوچکے ہیں۔ یہ ملک ہمارا ہے ہم نے ملکر اس بحرانی کیفیت سے ملک و قوم کو نکالنا ہے اور آئندہ مزید تجربات کی نظر نہیں ہونے دینا ہے۔ اس موقع پر سینئر رہنماء رانا احسان، حاجی صالحین تنولی، حاجی امین مانا، سلطان بہادر، اسلم خٹک ایڈوکیٹ، دلاور جدون، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، حاجی زاہد، حاجی پرویز تنولی، توقیر رندھاوا ایڈوکیٹ، یوسف مانا، فہد علی بٹ، میر رمیز بلوچ، بہادر علی مانا ودیگر بھی موجود تھے۔