سیمواکے وفد کی سیموٹا کے صدر سے ملاقات
کراچی ( نیوز رپورٹر ) سندھ مدرستہ السلام ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ( سیموا) کے وفد نے اپنے صدر اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ( سمیوٹا )کے صدر اور جنرل سیکریٹری سے ملاقات کی ۔کچھ روز قبل بنائی گئی سمیوا کے صدر بلال مہر نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمیوٹا روز اول سے ہی اپنی جدوجہد میں ثابت قدم رہی اور یہ عنصر کسی بھی ایسوسی ایشن کے لئے مشعل راہ ہے ۔سمیوٹا کے آصف حسین سموں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا قیام ایک صحتمند جمہوری عمل ہے۔ایسوسی ایشنز کسی بھی ادارے کی بہتری اور ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے مثبت کردار نبھا سکتی ہے اس حوالے سے سیموا کی تشکیل خوش آئند ہے ۔سیموا کے وفد نے سمیوٹاکے تعاون پر صدر اور جنرل سیکریٹری کا شکریہ ادا کیا جس کے جواب میں سمیوٹا کے صدر نے کہا کہ ادارے کی بہتری کی خاطر سمیوٹا مستقبل میں سمیوا کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔