• news

حضور پاکؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں،پیر عبد القادر شیرا زی 

کراچی(نیوز رپورٹر) سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفیؐ  ریلی جماعت اہلسنت پاکستان کراچی اور( انجمن) فیضان الاسلام میلاد کونسل ضلع ملیر کے زیر اہتمام مرکز اہلسنت ادارہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری سے نکالی گئی جو کہ مہران ہائی وے اور نیشنل ہائی وے بن قاسم سے ہوتے ہوئے مرکز اہلسنت شہید پیر شیرازی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اہلسنت کراچی کے نائب امیر،سربراہ ( انجمن) فیضان الاسلام میلاد کونسل علامہ صاحبزادہ پیر سید عبدالقادر حسین شاہ شیرازی، علامہ مفتی شوکت علی خان،علامہ نذر حسین سعیدی، علامہ عارف سعیدی،علامہ سید سجاد شاہ، مولانا عابد سلطانی، صوفی ظہیر سلطانی، میاں یعقوب نقشبندی، علامہ فرید انور، علامہ رمضان قادری، مولانا حافظ اللہ دتہ، حافظ محمد مبشر، سید مظہر حسین شاہ شیرازی، سید نعیم شاہ، سید ریاض حسین شاہ، محمد عنایت قادری،راجہ کاشف حافظ سید فہیم ، محمد وقار قادری، طارق بٹ قادری، مولانا منیر نقشبندی، اویس سلیم نقشبندی، قاری سلیمان، و دیگر نے کی ۔دوران ریلی مجید کالونی، لیبر اسکوائر، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹائون، میں پرچم کشائیوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ حضورؐ  تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں۔میلاد مصطفیؐ  امن محبت اور سلامتی کا پیغام ہے۔میلاد مصطفی کا پیغام اسوۃ مصطفیؐ کو اپنانے کا پیغام ہے۔آخر میں عالم اسلام اور وطن عزیر کے استحکام کے لئے دعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن