NA-249 ضمنی الیکشن‘ تحریک انصاف کو عبرت ناک شکست ہوگی۔ انجینئر سلمان خان
کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ 29 اپریل کو NA-249 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 2018ء کے عام انتخابات میں میاں شہباز شریف کی اس حلقے میں کامیابی کو دھاندلی سے شکست میں بدلہ گیا اب متوالے حکومت کو ایسا نہیں کرنے دینگے۔ مسلم لیگ (ن) کے متوالے ہر پولنگ اسٹیشن پر مفتاح اسماعیل کی کامیابی کیلئے ہر اول دستے کی حیثیت سے اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائیں گے کھلاڑیوں کا ہربہ ناکام بنادینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں کراچی کے اجلاس کے صدور و جنرل سیکریٹریز ودیگر عہدیدارن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے عہدیداران کی ڈیوٹیوں سمیت دیگر انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ۔ انجینئر سلمان خان نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ NA-249 میں انتخابی مہم کے لئے یوسی کی سطح پر استقبالیہ کیمپ قائم کرکے ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جائے یہ حلقہ ہمیشہ سے نواز لیگ کا قلعہ رہا ہے اور یہاں سے کئی بار مسلم لیگ (ن) کے اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کرکے حلقہ کے عوام کے لئے بڑا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے 2018ء کے الیکشن میں قومی اسمبلی میں آنے والے فیصل واڈا نے الیکشن کے بعد کبھی پلٹ کر حلقہ کی عوام کی داد رسی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرکے عوام کی بے لوث خدمت کو شعال بناکر نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کو دوام بخشے گی۔ آنے والا کل مسلم لیگ (ن) کا ہے اقتدار میں آکر تحریک انصاف کے لئے ایک ایک ظلم اور ناانصافی کا بدلہ لینگے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن عصمت انور محسود، انفارمیشن سیکریٹری بخت حسن، شیر باز محسود، رانا انتظار، حبیب الرحمن، چوہدری رمضان گجر، ندیم صدیقی، روزی خان کاکڑ، سلیمان خان، احمد علی خان، سلیم اشرفی، اقبال خاکسار، محب اللہ خان، خان محمد تنولی، تنویر جدون، چوہدری جمیل، سعید ہزاروی، گل مروت، جہانگیر خان، سہیل ندیم، دانش نسیم، جہانزیب خان، فاروق الیاس، عرفان خان نیازی، PS کے صدور و جنرل سیکریٹریز اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔